جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

برازیل میں ایک شخص کے دماغ میں 30 سینٹی میٹر لمبا چاقو گھس گیا، اس کے بعد کیا ہوا اسکا آپ اندازہ نہیں کرسکتے

datetime 4  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برازیلیا: مثال ہے جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے اوراس کا عملی مظاہرہ برازیل میں اس وقت دیکھنے میں آیا جب  لڑائی کے دوران ایک شخص کے دماغ میں 30 سینٹی میٹر لمبا چاقو گھونپ دیا گیا لیکن پھر بھی وہ معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔

بے شک زندگی اور موت اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے اور اس میں کوئی شک بھی نہیں کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے اور ایسا ہی کچھ ہوا برازیل میں ایک شخص کے ساتھ جب لڑائی کے دوران اس کے سر میں گھونپا گیا چاقو 30 سینٹی میٹراندر تک چلا گیا، واقعہ کچھ یوں ہے کہ   39 سالہ جوکیلو نن   ایک پارٹی میں شریک تھا اس دوران اس کا جھگڑاہوگیا جس پر ایک شخص نے چاقو نکال کر اس پر اندھا دھند وار شروع کردیئے  اور 30 سینٹی میٹر لمبا چاقو اس کی داہنی آنکھ کے قریب سے ہوتا ہوا دماغ میں  جا گھسا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوکر گرگیا  لیکن متاثرہ شخص نے ہمت نہیں ہاری اور 3 گھنٹے کا سفرطے کرکے جب اسپتال پہنچا تو ڈاکٹراسے دیکھ کر حیران رہ  گئے اورفوری طورپر اسے آپریشن تھیٹر منتقل کیا گیا جہاں ایک طویل آپریشن کے بعد  سر میں لگا چاقو نکال دیا گیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ جوکیلو نن کا زندہ بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں ہے کیونکہ چاقو لگنے سے اس کے دماغ کی رگیں شدید متاثر ہوئیں  اور اس طرح کے واقعات میں انسان کی فوری موت واقع ہوجاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…