اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارتی کابینہ کے مطابق پاکستان اپنا 'سبق' نہیں سیکھ رہا۔ یہ کونسا سبق ہے جو وہ پاکستان کو سکھانا چاہتے ہیں؟

datetime 1  جنوری‬‮  2015 |

بنگلورو: ایک جانب  لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری  پر بھارت  کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب نریندرمودی سمیت ان کی  کابینہ کا کوئی بھی وزیرپاکستان دشمنی میں اپنے آپ کو ایک سے بڑھ کر ایک ثابت کرنے پر تلا ہوا ہے اور ایسا ہی ایک بیان سامنے آیا جس میں بھارتی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ  لگتا ہے پڑوسی ملک نے اب بھی کوئی سبق نہیں سیکھا  اور وہ سرحد پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔

بنگلور میں ایک تقریب سے خطاب میں  بھارتی  وزیر دفاع منوہر پاریکر کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ پاکستان نے اب بھی کوئی سبق حاصل نہیں کیا اور پاکستان کی جانب سے نئے سال کے پہلے دن بھی سرحدی حدود کی مسلسل خلاف ورزی کی گئی جب کہ  پاکستان اور چین سے ملنے والی سرحدوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ  بھارت دو ایسے پڑوسیوں کے درمیان گھرا ہواہے جن سے ہمارے  تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں۔

پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے وزیرموصوف کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پڑوسی ملک کی جانب سے سرحد پر سیزفائر کی خلاف ورزی کی گئی  جس پر بھارتی فورسز کو خاموشی کے بجائے دگنی قوت کے ساتھ جواب دینا چاہئے تھا۔

واضح رہے کہ بھارت نے روایتی دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ روزپاکستانی اہلکاروں کو فلیگ میٹنگ کے بہانے بلاکر ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی  جس کے نتیجے میں   2 رینجرز کے جوان شہید ہوگئے تھے جب کہ گزشتہ کئی مہینوں سے جاری سرحدی کشیدگی کے دوران متعدد پاکستانی عام شہری اور سیکیورٹی فورسز کے جوان شہید ہوچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…