اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ایسا کونسا واحد لفظ ہے جو دنیا کی ہر زبان میں پایا جاتا ہے؟ حیرت انگیز تحقیق

datetime 29  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپ پاکستان میں ہو، چین، جنوبی کوریا، امریکا، انگلینڈ یا کسی افریقی ملک میں ہر جگہ کی زبان مختلف ہوگی مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک لفظ ایسا ہے جو بہت عام ہے اور پوری دنیا میں اس کا مفہوم بھی ایک ہی مانا جاتا ہے؟ اور وہ لفظ ہے ‘ہونہہ(huh) ‘۔

جی ہاں یہ دلچسپ انکشاف نیدرلینڈ کے میکس پلانک انسٹیٹوٹ نے اپنی ایک حالیہ تحقیق میں کیا ہے۔

جیسا آپ کو معلوم ہی ہے کہ دنیا بھر کی زبانیں ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں اور ان کے الفاظ بھی معنی کے اعتبار سے مختلف ہوتے ہیں مگر ‘ہونہہ(huh) ‘ ایسا لفظ ہے جسے عالمگیر حیثیت حاصل ہے جو عام طور پر بیزاری یا کسی سے وضاحت طلب کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور ہر ملک میں کیا جاتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ‘ہونہہ(huh) ‘ ہوسکتا ہے کہ سننے میں بیزاری یا تکلیف جیسے جذبات کا اظہار لگے مگر اس کا مطلب سننے والے ایک ہی طرح لیتے ہیں۔

تحقیق کے دوران 31 مختلف زبانوں میں اس لفظ کے استعمال اور پھیلاﺅ کا جائزہ لیا گیا اور یہ معلوم ہوا کہ اسے ہمیشہ ایک ہی مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ ‘ہونہہ(huh) ‘ سننے میں بیشتر زبانوں کے الفاظ سے مختلف ہوتا ہے اس لیے یہ سننے والے کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرالیتا ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…