ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

امریکی صدر اوباما کی شکل اور حرکتیں دونوں بندر سے ملتی ہیں۔ ایک بیان نے میڈیا میں تحلکہ مچا دیا۔ مگر یہ بیان دیا کس نے؟

datetime 27  دسمبر‬‮  2014 |

پیانگ یانگ: سونی پکچرز کی فلم ’دی انٹرویو‘ کی ہیکنگ کے معاملے نے امریکی اور شمالی کوریا کے درمیان جاری تنازع نے شدت اختیار کر لی ہے اور شمالی کوریا نے بے جا تنقید اور انٹرنیٹ سروس کی بندش پر امریکی صدر کو بندر سے تشبیہ دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے سونی پکچرز کی مزاحیہ فلم ’دی انٹرویو‘ کی ہیکنگ کے معاملے کو جواز بنا کر ہمارے بہت سے میڈیا چینلز کی انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے۔ شمالی کوریا کے نیشنل ڈیفنس کمیشن نے دی انٹرویو کو غیر قانونی اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔ بارک اوباما ہمیشہ الفاظ کا غلط چناؤ کرتے ہیں اور جنگل میں رہنے والے بندر کی مانند حرکتیں کرتے ہیں۔ سونی پکچرز کی جانب سے بنائی گئی فلم امریکا کی جابرانہ پالیسی کا نتیجہ ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سونی پکچرز کی جانب سے شمالی کوریا کے رہنما کم جان ان پر بننے والی مزاحیہ فلم دی انٹرویو کو ہیک کر لیا گیا تھا جس کا الزام امریکا نے شمالی کوریا پر لگایا تھا جب کہ شمالی کوریا نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…