منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

سال 2014 کے مشہور ترین نعرے۔ یہ نعرے آنے والے سال میں بھی لوگوں کو یاد رہینگے

datetime 25  دسمبر‬‮  2014 |

پاکستان کے لیے 2014 ایک ہنگامہ خیز سال ثابت ہوا جس میں سیاسی بحران، دہشت گردی اور دیگر مسائل توجہ کا مرکز بنتے رہے مگر ایک شعبہ ایسا تھا جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا یعنی نعرے۔

تو رواں سال کے دوران پانچ سب سے مقبول نعرے کے بارے میں جانے جنھوں نے 2014 کو خاص بنادیا۔

گو نواز گو

اسے ایک مثبت نعرہ سمجھنا غلط فہمی ہوسکتا ہے بلکہ یہ گزشتہ برس کے نیا پاکستان کی توسیع ہے ( اس متنازع نعرے نے 2013 میں حکومت کے اعلیٰ طبقے کو کافی مشکلات سے دوچار کیا)۔

مگر گو نواز گو میں موجودہ حکومت کو براہ راست ہدف بنایا گیا ہے یہ نا صرف سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلا بلکہ نان ڈیجیٹل پلیٹ فارم نے بھی اسے خوب فروغ دیا۔ اور اب تو آپ کو یہ الفاظ کسی شخص کے جسم پر ٹیٹو کی شکل میں یا شادی کارڈز پر دیکھ کر بھی حیرت نہیں ہونی چاہئے۔

آئی نوئر یو ڈو؟

ہم پسند کریں یا نہ کریں مگر یہ واحد نعرہ ہے جس نے حالیہ برسوں میں ایک برانڈ کا نام قائم کیا ہے۔

مگر کیا ‘ آئی نوئر ‘ واقعی کوئی معنی رکھتا ہے ؟ اس نعرے نے اسمارٹ فون کی پرشور مارکیٹ میں اپنی جداگانہ شناخت بنائی ہے۔ مختلف مقبول شخصیات کی زبانسے ادائیگی اور جارحانہ میڈیا مہم کے باعث یہ الفاظ ہمارے ذہنوں میں گردش کرتے رہتے ہیں۔

مرچی پے اسپرائٹ کا تڑکا لگا رے

اگرچہ یہ اس برانڈ کی دوسری سیریز ہے مگر یہ نعرہ دیسی پن کا اظہار کرتا ہے اور مرچ مصالحے والے کھانوں کے لیے ہمارے شوق کو نمایاں کرتا ہے اور یہ اس کے لیے بہترین جملہ ہے۔

خوش رہو

اس نعرے نے کین وڈ کے بارے میں کافی ہلچل پیدا کی، کچھ لوگوں کے خیال میں ناظرین اور برانڈ کے درمیان جذباتی تعلق کو قائم کرنے کے حوالے سے اس نعرے میں کوئی چیز کم ہے۔

یہ نعرہ بنیادی اشیاءاور زندگی کی عکاسی کرتا ہے اور گمشدہ لنک سے قطع نظر ہم سب کو اسے سن کر لگتا ہے کہ یہ بہت ‘ پیارا’ ہے۔

اس بچے کی ہے بات الگ

کسی نعرے کے مقابلے میں یہ ایک جھنکار لگتی ہے مگر یہ تمام ماﺅں کے لیے ایک مثالی سر ثابت ہوتا ہے جو اپنے بچے کو دیگر سے مختلف دیکھنا چاہتی ہیں۔

نیسلے نیڈو فورٹی گرو کا نعرہ انتہائی اسمارٹ انداز سے ایک مضبوط بیان ‘ ہم مختلف ہیں’ کے ذریعے خود کو دیگر برانڈز سے منفرد بناتا ہے، اگر آپ اس نعرے کی گہرائی میں جائیں تو آپ اس میں ایک پرفیکٹ جذبہ تلاش کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…