منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چوبیس گھنٹوں میں کس کس کو پھانسی ہونے والی ہے ‘ حکومت اور فوج ایکشن۔

datetime 17  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین کی طرف سے رحم کی اپیلیں مسترد ہونے کے بعد ملک کی مختلف جیلوں میں آٹھ دہشتگردوں کو اگلے 24 گھنٹوں میں پھانسی دیے جانے کا امکان ہے۔ یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز پشاور کے ایک اسکول میں پاکستانی طالبان کے حملے کے نتیجے میں 132 بچوں سمیت 141 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ہلاکتوں کی تعداد بدھ کے روز 148 تک جاپہنچی ہے۔سزائے موت پانے والے آٹھ دہشتگردوں کی رحم کی اپیل وزارت قانون کی جانب سے صدر مملکت کو بھجوائی گئی تھی۔ تاہم صدر ممنون حسین نے دہشتگردی کے سنگین جرائم میں 8 دہشتگردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں۔ ذرائع کے مطابق اپیلیں مسترد ہونے کے بعد متعلقہ جیلوں کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ رحم کی اپیل مسترد کئے جانے کے بعد اگلے چوبیس گھنٹوں میں آٹھ دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث سزائے موت پانے والے دہشتگردوں کے نام افشاں نہیں کئے جاسکتے ملک بھر میں جیلوں کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

 



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…