لندن۔۔۔۔خام تیل کی عالمی قیمتوں میں منگل کو مزید کمی ہوئی جس کے نتیجے میں یورپی خام تیل60 ڈالر اور امریکی ا ئل 55 ڈالر فی بیرل سے نیچے ا گیا۔گزشتہ روز یورپی برانڈ برینٹ نارتھ سی خام تیل کی جنوری میں فراہمی کے لیے قیمت58.50 ڈالر فی بیرل تک گرگئی جو مئی 2009 کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے، پیر کو برینٹ کی قیمت 61.06 پر بند ہوئی تھی، اس طرح دوپہر تک یورپی خام تیل کی قیمت میں 2.56 ڈالر فی بیرل یا 4.19 فیصد کمی ہوئی چکی ہے جبکہ امریکی ائل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیوٹی ائی) کے نرخ منگل کو ائندہ ماہ ترسیل کے لیے3.77 فیصد یا2.11 فیصد گھٹ کر 53.80 ڈالر فی بیرل پر اگئے جو پیر کو 55.91 ڈالر فی بیرل رہے تھے۔واضح رہے کہ جون 2014 سے اب تک خام تیل کی عالمی قیمتوں میں 50 فیصد کمی ا چکی ہے جس کی وجہ مارکیٹ میں وافر سپلائی اور اوپیک کا وافر سپلائی کے باوجود خام تیل کی پیداوار 30ملین بیرل یومیہ پر برقرار رکھنا ہے۔
امریکی تیل 55 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
-
معروف ریسلر ، ریسلنگ کے دوران چل بسے
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
26 اور 27 ستمبر کو موبائل سروس بند، اہم شہروں کے نام سامنے آگئے
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
پنجاب میں طلبا کی ای بائیکس کی تصدیق کا نیا طریقہ کار مقرر
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ، کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت
-
فیصل قریشی کے تیزی سے کم ہوتے وزن نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا



















































