منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پشاوردہشتگردوں کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والوں کی تعداد 104 ہوگئی

datetime 16  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور۔۔۔ورسک روڈ پر واقع پاک فوج کے زیر انتظام اسکول پر دہشتگردوں کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والوں کی تعداد 104 ہوگئی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔پشاور میں الیکشن کمیشن کے صوبائی صدر دفتر کے قریب ورسک روڈ پر واقع پاک فوج کی رہائشی کالونی سے متصل آرمی پبلک اسکول میں نصابی سرگرمیاں جاری تھیں کہ سیکیورٹی فورسز کی وردی میں ملبوس دہشت گرد اسکول کی عمارت کے عقبی حصے سے دیوار پھلانگ کر اندر گھس آئے اور فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے اسکول اور علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اسکول میں فوجی دستوں کا آپریشن جاری ہے اور اس دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے بھی علاقے میں اپنی نفری کو بڑھا دیا ہے تاکہ کوئی بھی دہشتگردعلاقے سے بچ نکلنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے دہشتگردوں کی اس مذموم کارروائی میں 104 افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے،جن میں 84 بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے 45 سے زائد شدید زخمی ہیں۔ اس کے علاوہ جوابی کارروائی میں اب تک 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہیجبکہ ایک نے خودکو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…