بھوبنیشور۔۔۔۔ بھارتی ہاکی ٹیم کے کوچ رولینٹ اولٹمنزکا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف شکست سے کھلاڑیوں کے حوصلے بیحد پست ہوگئے، اسی وجہ سے وہ32 سال بعد میڈل حاصل کرنے سے ہی محروم رہ گئے۔یاد رہے کہ میزبان سائیڈ کے پاس 1982 کے بعد ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں ابتدائی تین پوزیشنز پر انے کا یہ سنہری موقع تھا لیکن وہ برانز میڈل میچ میں ا?سٹریلیا کے ہاتھوں1۔2 سے شکست کھا کر خالی ہاتھ رہ گئی،کوچ رولینٹ اولٹمنز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ اس بار ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی میں تاریخ رقم کریں لیکن یہ موقع ضائع کردیا، اسٹریلیا کیخلاف تیسری پوزیشن کیلیے ہونے والے میچ کے دوران پلیئرز میں حوصلے کی کمی دیکھنے میں ائی، یہ صرف پاکستان کیخلاف سیمی فائنل میں شکست کی وجہ سے ہوا۔انھوں نے کہا کہ روایتی حریف ٹیم سے ناکامی نے کھلاڑیوں کو اس قدر دلبرداشتہ کیا کہ وہ اگلے روز صلاحیتوں کے مطابق پرفارم نہیں کرسکے، انھوں نے گول کرنے کے کئی یقینی مواقع گنوائے۔ اولٹمنز نے کہا کہ اس تمام تر صورتحال کے باوجود میرا یقین ہے کہ موجودہ ٹیم کو برقرار رکھا جائے، پلیئرز پر مزید سخت محنت کریں تو مستقبل میں اچھے نتائج سامنے اسکتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ گذشتہ ایک سال کے دوران بھارتی ٹیم کی کارکردگی میں نکھار ایا لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اولمپک گیمز 2016 سے قبل ہمیں مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہوگی، کھلاڑیوں کی سب سے بڑی کمزوری گیند کو قابو کرنے کے بعد بہت جلد گرفت کمزور کردینا ہے، اسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل اس حوالے سے پلاننگ بھی کی گئی لیکن دباؤ کی وجہ سے عملدرامد نہ ہوسکا۔دوسری طرف اسٹریلوی ہاکی کوچ گراہم ریڈ نے کہاکہ برانز میڈل میچ میں ہم نے بھارت کی بانسبت بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے فتح نصیب ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ ہماری ٹیم تشکیل نو کے مراحل سے گزر رہی ہے، ہم نے کئی تجربات کیے لیکن حوصلہ افزا نتائج کی وجہ سے پْر امید ہیں کہ مستقبل میں ٹیم ایک بار پھر عالمی سطح پر مسلسل فتوحات کا ا?غاز کردے گی۔
پاکستان کیخلاف شکست سے کھلاڑیوں کے حوصلے بیحد پست ہوگئے،بھارتی کوچ کا اعتراف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق فیصلہ کرلیاگیا
-
یکم جولائی سے کن جائیدادوں کی خرید وفروخت نہیں ہو سکے گی؟ اہم خبر
-
ریو سیکریٹو
-
گھر داماد نے 4 سال تعلقات کے بعد بھاگ کر ساس سے کورٹ میرج کرلی
-
قیمتی الیکٹرک بائیک اب ہر شہری کی دسترس میں! حکومت کا بڑا فیصلہ
-
رواں سال مون سون بارشیں کم ہوں گی یا زیادہ؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
-
جھنگ کی طالبہ ایشال فاطمہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہو گا؟ پنجاب حکومت نےمالی سال 27-2026کےبجٹ خدوخال کوحتمی ش...
-
بجلی سستی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور: بینک میں 5 کروڑ جمع کرانیوالے شہری سے 2 بینک ملازمین رقم لیکر فرار
-
لڑکی کو بیہوشی کی حالت میں نجی اسپتال چھوڑ کر فرار ہونیوالے تینوں ملزمان گرفتار
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
ڈاکٹر ماہ نور کو بچانے والے عبدالرزاق نے واقعے کی تفصیلات بیان کردیں
-
لٹن داس دنیا بھر میں رضوان کو بدنام کرنے لگے



















































