منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

حقہ استعمال کرنے والے ایک دفع اسے ضرور پڑھ لیں، پڑھنے کیلئے کلک کریں

datetime 13  دسمبر‬‮  2014 |

سین ڈیاگو: برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں اور کئی یورپی ممالک میں بھی حقہ پینے کا رواج عام ہے اور لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ شاید سگریٹ سے زیادہ خطرناک نہیں لیکن ایک نئی تحقیق نے خبردار کیا ہے کہ حقہ پینے والے افراد میں خون کا سرطان تیزی سے پھیلنے کا امکان سگریٹ پینے والوں سے زیادہ ہوتا ہے۔

امریکی یونیورسٹی سین ڈیاگو میں ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ حقہ پینے کے دوران جب سانس اندر کھینچا جاتا ہے تو وہ اپنے ساتھ بینزین کیمیکل بھی جسم میں لے جاتا ہے جو خون میں موجود سفید ذرات کو بڑھا دیتا ہے اور خون کی خطرناک بیماری ’لیوکیمیا‘ کا باعث بنتا ہے۔ تحقیق کے دوران حقہ پینے والے 105 افراد کا حقہ پینے سے قبل اور بعد میں پیشاب کا نمونہ لیاگیا جب کہ ساتھ ہی ان 103 افراد کا بھی ٹیسٹ لیاگیا جو حقہ تو نہیں پیتے تھے لیکن وہ ایسی جگہ موجود تھے جہاں حقہ پیا جارہا تھا، ٹیسٹ کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ حقہ پینے والے افراد جب کش لیتے ہیں تو ان کے جسم میں بینزین کے ٹوٹنے سے وجود میں آنے والے خطرناک مرکب  ’ایس فینائل مرکیپٹورک ایسڈ‘ (ایس پی ایم اے) کی مقدار چار گنا زیادہ پائی گئی جب کہ جو لوگ حقہ کا استعمال تو نہیں کرتے لیکن وہ ایسی محفل میں بیٹھتے ہیں جہاں حقہ پیا جاتا ہے کے ٹیسٹ کا جائزہ لیا گیا تو ان کے جسم میں اس مرکب کی مقدر 2.6 گنا تک پائی گئی۔

تحقیق کے سربراہ کا کہنا تھا  کہ چوک اور چوراہوں اور گھروں پر حقہ پینے والے افراد پرکی جانے والی یہ پہلی تحقیق ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حقہ پینے والے افراد کے خون میں بینزین کی مقدارحقہ نہ پینے والے افراد کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوتی ہے اور اس میں استعمال کئے جانے والا تمباکو دیگر تمباکو سے زیادہ خطرناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ حقہ نہیں پیتے لیکن وہ صرف ایسی جگہوں پر موجود ہوتے ہیں جہاں حقہ پیا جا رہا ہو ان کے جسموں میں بھی ایس پی ام اے کی مقدار کا لیول خطرناک حد تک موجود ہوتا ہےاور جو لوگ گھروں پر حقہ پیتے ہیں ان میں یہ مرکب زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے،خطرناک بات یہ ہے کہ بینزین نہ صرف حقے کے تمباکو میں بلکہ اس کو جلانے کے لیے استعمال ہونے والے کارکول میں اچھی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے

تحقیق کاروں نے خبردارکیا ہے کہ جو لوگ صرف محفل جمانے کے لیے حقہ پینے والوں کا ساتھ دیتے ہیں یہ زہر دھویں کی صورت ان کےجسم میں داخل ہوکرلیوکیمیا کی بیماری کا باعث بن جاتا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…