کوئٹہ۔۔۔۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویزمشرف کی حاضری سے ایک دن کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نظیراحمد لانگو نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کی بیماری اور طبی معائنے سے متعلق میڈیکل بورڈ تاحال تشکیل نہیں دیا گیا اس لئے انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، عدالت نے فریقین کے موقف سن کر پرویزمشرف کی حاضری سے ایک دن کی استثنیٰ منظور کرتے ہوئے سماعت 14جنوری تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ اب اکبر بْگٹی کے قتل کے مقدمے میں سپریم کورٹ نے گزشتہ برس 10،10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض پرویز مشرف کی ضمانت منظور کی تھی تاہم عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر گزشتہ سماعت میں پرویز مشرف کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویزمشرف کو حاضری سے ایک دن کا استثنیٰ مل گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
-
معروف ریسلر ، ریسلنگ کے دوران چل بسے
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
26 اور 27 ستمبر کو موبائل سروس بند، اہم شہروں کے نام سامنے آگئے
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
پنجاب میں طلبا کی ای بائیکس کی تصدیق کا نیا طریقہ کار مقرر
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ، کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت
-
فیصل قریشی کے تیزی سے کم ہوتے وزن نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا



















































