منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی پہلی بڑی کامیابی، این اے 122 کھل گیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور۔۔۔۔ الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی اور ان کی تصدیق کا حکم دے دیا ہے۔لاہور میں الیکشن ٹریبونل کے جج کاظم علی ملک نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 پر عمران خان کی عذرداری کی سماعت کے دوران اپنے مختصر فیصلے میں کہا ہے کہ این اے 122 اور اسی حلقے سے متعلقہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 147 میں ڈالے گئے ووٹوں کے تھیلے کھولے جائیں اور نادرا سے ووٹوں کی تصدیق کے بعد 15 روز میں رپورٹ پیش کی جائے۔واضح رہے کہ لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 پر قومی اسمبلی کے موجودہ اسپیکر سردار ایاز صادق اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مدمقابل تھے۔ عمران خان نے اس حلقے میں شکست کے بعد انتخابی عذرداری کی درخواست جمع کرائی تھی۔ ان کا موقف ہے کہ اس حلقے پر انہیں شکست دینے کے لئے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق نے وسیع پیمانے پر دھاندلی کی اور ہزاروں جعلی ووٹ ڈالے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…