اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

اٹھارویں ترمیم کے بعد غیر مسلموں کو شادی اور علیحدگی میں مسائل کا سامنا

datetime 8  دسمبر‬‮  2014 |

اسلام ا باد۔۔۔۔۔18ویں ترمیم کے بعد غیر مسلموں کو شادی اور علیحدگی دونوں صورتوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ اس کے تحت مذہبی اور شادیوں کے معاملات صوبوں کے سپرد کر دیے گئے ہیں۔ابھی تک کسی بھی صوبے نے اس حوالے سے قانون سازی نہیں کی اور اقلیتی برادری کو خدشہ ہے کہ کسی بھی قسم کی قانون سازی کی صورت میں ان کے صورتحال مزید بدتر ہو جائے گی۔حکمران ماعت مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی اور پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ ڈاکٹر لعل کمار نے کہا کہ اصل تحفظات یہ ہیں کہ اگر چاروں صوبے الگ الگ قانون بناتے ہیں، تو ہماری برادری بری طرح متاثر ہو گی۔اس وقت اقلیتوں کو اپنی شادی کا ثبوت دینے کے لیے قانونی دستاویز نہیں، شادیوں کو قانوناً تسلیم نہ کیے جانے کی وجہ سے ہندو برادری کی خواتین کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ میں نام کی تبدیلی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس حوالے سے ’مذہبی اقلیتیں اور پاکستان میں شادی کے قوانین‘ کے نام سے ایک رپورٹ بھی تیار کی گئی جس میں ان مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔اس رپورٹ کو طاہر مہدی نے تیار کیا ہے جسے کمیونٹی ورلڈ سروسز نے شائع کیا ہے۔ اس میں شادی اور طلاق کے حوالے سے ہندو، عیسائی، سکھ، احمدی، بہائی، پارسی برادری کو شادی اور طلاق میں درپیش مسائل کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کی ا پس میں شادیوں اور مذہب کی تبدیلی کے نتیجے میں سامنے ا نے والے مسائل کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔طاہر مہدی نے بتایا کہ اقلیتی برادری کے لیے قانون سازی میں سب سے بڑی رکاوٹ برادری کے اراکین اور اس کے مذہبی رہنماؤں کے نظریات کا فرق کا ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ریاست کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، اگر دو افراد ایک ساتھ نہیں رہنا چاہتے تو پھر اس کے لیے کوئی قانونی راستہ ہونا چاہیے۔اس موقع پر انہوں نے ہندو اور عیسائی عقائد میں طلاق کے حوالے سے کسی قسم کے ضوابط نہ ہونے کی نشاندہی کی اور یہی وجہ ہے کہ ان برادریوں کے مذہبی حلقے طلاق کو قانونی قرار دینے کے حوالے سے کسی قانون سازی کے حق میں نہیں۔

لیکن ڈاکتر لعل کمار کے مطابق انہوں نے ہندوؤں میں شادی اور طلاق کے حوالے سے قانون کا ڈرافٹ بل وفاقی کابینہ میں جمع کرادیا ہے۔لعل کمار نے ڈان کو بتایا کہ ہمارے یہاں طلاق کا تصور نہیں لیکن قانون میں علیحدگی کی اصطلاح موجود ہے۔دوسری جانب رپورٹ میں ملک میں کسی مرکزی قانونی ڈھانچے کی عدم جوودگی کے باعث مختلف برادریوں کو درپیش مسائل کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔اس وقت شادی کے ثبوت کے طور پر مخصوص تنظیموں، گرجا گھروں اور لائسنس یافتہ افراد عدالت یا یا نادرا میں شناختی کارڈ کے حصول کے لیے پیش ہوتے ہیں۔رپورٹ میں سندھ چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 2013 میں موجود خامیوں کا بھی احاطہ کیا گیا جس کے تحت کمسنی میں شادی جرم ہے لیکن اس شادی کو ختم تصور نہیں کیا جاتا۔رپورٹ میں تجویز پیش کی گئی کہ مسلمانوں کی طرح غیرمسلموں کے لیے مقامی سطھ پر شادی کی جرسٹریشن کا نظام متعارف کرانا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…