لاہور۔۔۔۔۔پاکستان عوامی تحریک نے فیصل ا باد میں تحریک انصاف کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کی طرف سے جاری باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی تاہم عوامی تحریک نے مشاورت کے بعد فیصل ا?باد کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔