ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

دہی کھائیں، ذیابیطس سے محفوظ رہیں

datetime 8  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن۔۔۔۔ اگر ا پ کو دہی کھانے کا شوق نہیں تو فوری طور پر اسے اپنی غذا کا حصہ بنا لیں کیوں کہ اس کا روزانہ کا استعمال آپ کو بچائے گا ذیابیطس جیسے موذی مرض سے۔ہارورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ میں کی جانے والی ایک تازہ تحقیق میں یہ بات سامنے ا ئی ہے کہ دہی کا روازنہ استعمال ا پ کو ذیابیطس کے خطرے سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔ تحقیق کاروں نے دہی کو ایک صحت مند غذا قرار دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ 28 گرام دہی کھانے سے ذیابیطس کی بیماری پیدا ہونے کے خطرے کو تقریباً 20 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک لاکھ 49 ہزار افراد کی طرز زندگی اور طبی تاریخ کے اعداد و شمار اور معلومات کی بنیاد پر یہ بات سامنے ا ئی ہے کہ جو لوگ روزانہ باقاعدگی سے دہی کا استعمال کرتے ہیں ان افراد میں ذیابیطس کی دوسری قسم کے کم خطرے کا واضح تعلق نظر آیا ہے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ تحقیق میں زیادہ مقدار میں دہی کھانے کا ذیابیطس کے کم خطرے کے ساتھ گہرا تعلق ظاہر ہوا ہے۔
واضح رہے کہ دہی دودھ کی ایک خمیر شدہ شکل ہے جس میں صحت بخش بیکٹیریا کثیر تعداد میں موجود ہوتے ہیں جو جسم کو زہریلے اور خطرناک مواد سے پاک کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…