ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

یمن میں افریقی پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے سے 70 افراد ہلاک

datetime 8  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعا۔۔۔۔۔یمن میں حکام کے مطابق ملک کے مغربی ساحلِ سمندر کے قریب افریقہ سے تعلق رکھنے والے پناہ گزین کی کشتی ڈوبنے سے 70 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔یمن کے سکیورٹی حکام کے مطابق کشتی پر زیادہ تر ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے پناہ گزین تھے اور یہ کشتی یمن کے المکہ بندرگاہ کے قریب تیز ہواؤں اور سمندری لہروں کی وجہ سے ڈوب گئی۔ہر سال ہزاروں کی تعداد میں پناہ گزین اکثر گنجائش سے زیادہ مسافر لے جانے والی کشتیوں میں بحیرہ احمر کو پار کرکے یمن میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس سفر کے دوران سینکڑوں لوگ اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔بہت سے پناہ گزین یمن کو مشرقِ وسطیٰ یا یورپ کو جانے والے دروازے کے طور پر دیکھتے ہیں۔کشتی ڈوبنے کا حالیہ واقعہ سنیچر کو ہوا لیکن اس کی اطلاعات اتوار کو سامنے آئیں۔بی بی سی کے عرب امور کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ قرونِ افریقہ اور یمن کے درمیان بحیرہ احمر کے بحری راستے کو پناہ گزین بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ہمارے نامہ نگار کے مطابق پناہ گزین سعودی عرب جیسے امیر ممالک میں اچھی نوکری اور زندگی کا خواب لے کر آتے ہیں لیکن یہ لوگ بے ایمان انسانی سمگلروں کے ہاتھوں میں ہوتے اور اکثر یمن کی سرحد تک نہیں پہنچ پاتے۔
اقوامِ متحدہ کے مہاجرین کے ادارے نے اکتوبر میں کہا تھا کہ سنہ 2014 میں یمن پہنچنے کی کوشش میں 200 سے زیادہ افراد سمندر میں ہلاک ہوئے ہیں۔اقوامِ متحدہ نے اس وقت کہا تھا کہ ’سمگلروں کے ہاتھوں پناہ گزین کے ساتھ بدسلوکی، انھیں ریپ کرنے اور اذیتیں دینے کے واقعات کی مسلسل اطلاعات آ رہی ہیں اور سمگلروں کی جانب سے سخت رویہ اختیار کرنے کی وجہ سے سمندر میں ڈوبنے سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…