پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سردار رضا پرہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن ان کے ماتحت تبدیل کئے جاےءں، عمران خان

datetime 7  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام اباد۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی تقرری پر کوئی اعتراض نہیں حکومت کو چاہئے کہ ایک ہفتے میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کرے۔بنی گالا میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی شہرت اچھی ہے جس کی وجہ سے ہمیں ان پر کوئی اعتراض نہیں لیکن جو ان کے ماتحت کام کررہے ہیں حکومت انہیں فوری تبدیل کرے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں چیف الیکشن کمشنر اس شخص کو مقرر کیا جاتا ہے جس پر ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد ہو لیکن ہمارے یہاں دو پارٹیاں مک مکا کرکے ا پس میں ہی چیف الیکشن کمشنر کو تعینات کردیتی ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں دھرنے کی وجہ سے ملک کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ دھرنے کے دباؤ سے ہی ملک میں تیل کی قیمتیں اور کرپشن کم ہوئی جب کہ اسحاق ڈار نیبھی آئی ایم ایف سامنے یہ کہا کہ اگست کے بعد ملک میں ترقی ہوئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت نے تیل کی قیمتوں میں کمی نہیں کرنی تھی لیکن یہ کمی صرف ہمارے شور مچانے کی وجہ سے ہی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 40 فیصد بجلی تیل سے پیدا ہوتی ہے لیکن تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت نے بجلی مزید مہنگی کردی جو حکومت کی نااہلی ہے، مہنگی بجلی کی وجہ سے چوری بڑھ رہی ہے جس کی قیمت غریب عوام ادا کررہے ہیں۔فیصل ا باد میں احتجاج سے متعلق بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں فیصل ا باد کے لوگوں سے معذرت خوا ہوں میں انہیں مشکلات میں نہیں ڈالنا چاہتا لیکن لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنے بنیادی حقوق کیلئیباہر نکلیں۔ ہمارا مطالبہ صرف یہ ہے کہ عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات کروائی جائے، حکومت دھاندلی کی تحقیقات کیلئے ایک ہفتے کے اندر اندر جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…