پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستانی عوام کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری، مگر کیا؟ جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 6  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور : حکومت نے بڑھتے ہوئے سیاسی دباؤ کے پیش نظر عوام کو عملی ریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیاہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سستی کرنے کے بعد بجلی کے بل بھی غریب کی دسترس میں لانے کا جامع پلان مرتب کر لیا گیا۔ وزیراعظم نے بجلی کے نرخوں میں بتدریج کمی لانے کا ٹاسک وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو سونپ دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے پٹرول کے بعد بجلی کے نرخوں میں بھی کمی کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بجلی کے نرخ سات سے دس فیصد تک کم کر دئیے جائیں گے اور بجلی کے نرخوں میں کمی کا فیصلہ دو ماہ میں فرنس آئل کی قیمت میں 32 فیصد کمی کے پیش نظر کیا گیا،فرنس آئل کی فی ٹن قیمت 86 ہزار سے کم ہو کر 58 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔ فرنس آئل کی جگہ بجلی کی پیداوار کیلئے ایل این جی استعمال کی جائے گی، مجموعی پیداوار کا 40 فیصد بجلی فرنس آئل کے ذریعے بنائی جا رہی ہے ۔ فرنس آئل سے پیدا بجلی کی فی یونٹ لاگت 16سے 21 روپے تک ہے جبکہ فرنس آئل سے بننے والی بجلی کی پیداواری لاگت میں 30 فیصد کمی آ چکی ہے ۔ ایل این جی کے استعمال کے بعد مارچ سے بجلی نرخ مزید کم ہونے کاامکان ہے اور صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ڈیڑھ روپے سے ا یک روپیہ 80 پیسہ تک ریلیف ملنے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق قطر سے ایل این جی کی درآمد جنوری کے آخر تک شروع ہو جائے گی۔ 600 ملین کیوبک فٹ میں سے 400 ملین کیوبک فٹ ایل این جی بجلی کی پیداوار کیلئے استعمال ہو گی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بجلی نرخوں میں بتدریج کمی لانے کا ٹاسک وزیراعظم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو سونپ دیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…