چیف الیکشن کمشنر مقرر کرنے کا فیصلہ
4
دسمبر 2014
اسلام آباد۔۔۔۔ پارلیمانی کمیٹی کے ارکان نے چیف الیکشن کمشنر کے لئے سردار محمد رضا خان کے نام پر اتفاق کرلیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹر رفیق رجوانہ کی قیادت میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، 12 رکنی کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے علاوہ ایم کیو ایم، اے این پی، مسلم لیگ (ض) اور تحریک انصاف کے ارکان بھی شامل ہیں تاہم تحریک انصاف کے شہریار آفریدی اجلاس میں شریک نہیں۔ اجلاس کے دوران کمیٹی کے ارکان جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز، جسٹس ریٹائرڈ تنویر احمد خان اور جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا کے ناموں پر غور کیاگیا تاہم کمیٹی کے ارکان نے سردار محمد رضا خان کے نام پر اتفاق کرلیا۔جسٹس (ر) سردار محمد رضا خان کا تعلق خیبر پی کے سے ہے۔ وہ سپریم کورٹ کے جج بھی رہے ہیں تاہم اس وقت وہ وفاقی شرعی عدالت کے جج کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں