پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ڈیل یا سمجھوتہ کر کے باہر نہیں جا رہا ،طاہر القادری

datetime 3  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور۔۔۔۔۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ کوئی ڈیل یا سمجھوتہ کر کے باہر نہیں جا رہا بلکہ صحت یابی کے بعد وطن واپس آکر دوبارہ سے جدو جہد کا آغاز کروں گا۔ علاج کی غرض سے امریکا روانگی سے قبل طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، غریبوں کے حقوق کے لئے جس جدو جہد کا آغاز کیا ہے وہ جاری رہے گی، کوئی ڈیل یا سمجھوتہ کر کے باہر نہیں جا رہا بلکہ صحت یابی کے بعد وطن واپس آکر اس قاتل، جابر اور جبر و استحصال کے نظام کے خاتمے کے لئے اور کروڑوں لوگوں کے حقوق کے لئے اس جدوجہد کا دوبارہ اسی نقطے سے آغاز کروں گا جہاں چھوڑ کر جا رہا ہوں۔طاہرالقادری نے کہا کہ حکومت کی بنائی ہوئی جے آئی ٹی کو مسترد کر دیا ہے، کارکن افواہوں پر کان نہ دھریں اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔ صحت اور بیماری تو اللہ کے ہاتھ میں ہے، میرا بلڈ پریشر نارمل نہیں ہو رہا، 1982 سے دل کی تکلیف میں مبتلا ہوں اور گزشتہ 32 سال سے دوائیں استعمال کر رہا ہوں۔واضح رہے کہ طاہرالقادری ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق علاج و معالجے کی غرض سے امریکا جا رہے ہیں جب کہ ان کے ہمراہ ڈاکٹرز بھی ٹیم بھی جہاز میں ان کے ساتھ ہو گی۔



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…