پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بلاول بھٹو کی دھمکی پر الطاف حسین کی بھی دھمکی ، مگر کیا ؟ پڑھنے کیلئے کلک کریں

datetime 2  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ان کے خلاف بلاول بھٹو زرداری کے دھمکی آمیز بیان کی 15 روز میں وضاحت کرے بصورت دیگر وہ عدالتی چارہ جوئی کریں گے۔

لندن سے جاری بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے 6 اکتوبر 2014ء کو عیدالاضحی کے موقع پر کراچی میں اپنے خطاب کے دوران میں کہا تھا کہ ’’ انکل الطاف ! آپ اپنے نامعلوم افراد کو سنبھالیں، اگر میرے کارکنوں پر ایک آنچ بھی آئی تو لندن پولیس کیا میں آپ کا جینا حرام کر دوں گا ‘‘، ان کا یہ بیان آج بھی محفوظ ہے۔ وہ پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری ، شریک چیرمین آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے سوال کرتے ہیں کہ 6 اکتوبر کو بلاول زرداری نے اپنے خطاب میں انہیں للکارتے ہوئے جو کچھ کہا ،وہ بتائیں کہ ان کے کارکنوں کو کب اور کہاں ذرا سی بھی آنچ آئی تھی اور انہیں کیوں اور کس لئے اس کا مورد الزام ٹھہرایا ؟۔

الطاف حسین نے کہا کہ وہ حکومت پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان، سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری، سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس بارے میں بلاول بھٹو زرداری کے دھمکی آمیز بیان کی 15روز میں تحقیقات کرواکر اس اہم سوال کا تفصیلی جواب دیں، اگر پیپلز پارٹی کے چیرمین، شریک چیرمین اور پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی 15دن کے اندر ان کے سوال کا جواب نہ دے سکی تو وہ اپنے قانونی و آئینی ماہرین کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ان کے خلاف دھمکی آمیز زبان استعمال کرنے پر قانونی چارہ جوئی کریں۔



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…