پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

برطانیہ میں نئے پیدا ہونے والے بچوں کے ناموں میں’محمدﷺ‘ مقبول ترین نام

datetime 2  دسمبر‬‮  2014 |

لندن۔۔۔۔برطانیہ میں نئے پیدا ہونے والے بچوں کے ناموں میں’محمدﷺ‘ مقبول ترین نام بن گیا ہے۔’بیبی سینٹر‘ نامی ویب سائٹ کے مطابق برطانیہ میں جہاں مسلمان نام مقبول ہو رہے ہیں وہاں لوگ اپنے نوزائدہ بچوں کے نام مشہور ٹی وی سیریز ’گیم آف تھرونز‘ جیسے ڈراموں کے کرداروں کے ناموں پر بھی رکھ رہے ہیں۔ویب سائٹ نے سنہ 2014 میں سب سے زیادہ رکھے جانے والے 100 ناموں کی جو فہرست شائع کی ہے اس کے مطابق لڑکوں کے ناموں میں محمد گذشتہ برس کے مقابلے میں ایک دو نہیں بلکہ 27 درجے اوپر آ گیا ہے اور اس سال یہ سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام بن گیا ہے۔بے بی سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق محمد کے علاوہ دیگر اسلامی نام بھی زیادہ مقبول ہوئے ہیں۔ مثلاً لڑکیوں نے ناموں میں ’نور‘ اب نہ صرف پہلے 100 ناموں میں آ گیا ہے بلکہ اس سال یہ 29واں مقبول ترین رہا۔اسی طرح ’مریم‘ 59 درجے اوپر آنے کے بعد لڑکیوں کا 35واں مقبول ترین نام بن گیا ہے۔عمر، علی اور ابراہیم بھی اس برس لڑکوں کے 100 مقبول ترین ناموں میں شامل ہیں۔سنہ 2014 میں برطانیہ میں لڑکیوں کا مقبول ترین نام صوفیہ رہا، جو کہ گذشتہ برس امریکہ، برازیل، سپین اور روس میں بھی مقبول ترین ناموں میں رہا۔تاہم بحثیت مجموعی اس برس برطانیہ میں لڑکیوں کے 100 مقبول ترین ناموں میں جس نام کی درجہ بندی میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے وہ ’مریم‘ ہے جبکہ دیگر مقبول ناموں میں نور، ایمیلی اور گریسی شامل ہیں۔ اسی طری ننھے لڑکوں کے ناموں میں ’ٹیڈی، کیان اور جوناتھن‘ بھی بہت مقبول رہے۔والدین مشہور فنکاروں اور سلیبرٹیز کے ناموں سے بھی مثاثر ہوتے ہیں، مثلاً اس برس فٹ بال کے مشہور کھلاڑی ڈیوڈ بیکہم اور ان کی اہلیہ وکٹوریا بیکہم کے علاوہ نئے فنکاروں کے ٹی وی پروگرام کے میزبان سائمن کاول کے نام بھی مقبول رہے۔ اس کے علاوہ ڈیوڈ اور وکٹوریا کے بچوں کے نام بھی والدین میں مقبول رہے۔بچوں کے ناموں کے اندراج کے سرکاری رجسٹر کے برعکس بیبی سینٹر کے اعدا وشمار میں کسی نام کے مختلف ہجوں کو ایک ہی نام تصور کیا جاتا ہے، مثلاً Muhammad, Muhammed اور Mohammad تمام کا مطلب ایک ہی نام یعنی ’محمد‘ لیا جاتا ہے۔ بیبی سینٹر کی مدیرِ انتظامی سارہ ریڈشا کا کہنا ہے کہ ’عربی ناموں اور لڑکوں کے بھارتی نام ’آروہ‘ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ برطانوی معاشرہ کتنا کثیر التہذیبی معاشرہ ہے۔‘گذشتہ برسوں کی طرح سنہ 2014 میں شاہی نام زیادہ غیر مقبول رہے۔ مثلاً ’جارج‘ پہلے دس ناموں میں نیچے آ کر 13ویں نمبر پر رہا۔ اسی طرح ’ولیم ‘ اور ’ہیری‘ جیسے شاہی ناموں کی مقبولیت میں بھی اس برس کمی آئی ہے۔
سارہ ریڈشا نے مزید کہا کہ ’ ان ناموں کے علاوہ والدین مشہور فنکاروں اور سلیبرٹیز کے ناموں سے بھی مثاثر ہوتے ہیں، مثلاً اس برس فٹ بال کے مشہور کھلاڑی ڈیوڈ بیکہم اور ان کی اہلیہ وکٹوریا بیکہم کے علاوہ نئے فنکاروں کے ٹی وی پروگرام کے میزبان سائمن کاول کے نام بھی مقبول رہے۔ اس کے علاوہ ڈیوڈ اور وکٹوریا کے بچوں کے نام بھی والدین میں مقبول رہے۔‘لیکن مس ریڈشا کا کہنا تھا کہ لوگ اپنے نام مشہور فنکاروں کے نام پر رکھنے میں ہچکاہٹ بھی محسوس کرتے ہیں، خاص طور پر ان مشہور فنکاروں کے ناموں کے بارے میں جو اپنی غلط حرکات کی وجہ سے لوگوں کی تنقید کا بھی نشانہ بنتے ہیں۔‘بی بی سینٹر کی فہرست سے معلوم ہوتا ہے کہ سنہ 1970 کی دہائی کے نام بھی ایک مرتبہ پھر مقبول ہو رہے ہیں۔ ان ناموں میں ’ایما، سارہ اور ماریا‘ جیسے نام شامل ہیں جو اس برس کی فہرست میں بالترتیب 10, 32 اور 12 درجے اوپر آئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…