پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

کراچی میں پان فروش بیٹے کے قتل کی خبر سن کر باپ بھی صدمے سے جاں بحق

datetime 2  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔۔اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زندگی کی بازی ہارنے والے پان فروش کی موت کی خبر سن کر اس کا باپ بھی چل بسا۔کراچی میں اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15 میں بدھ بازار کے قریب واقع موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے پان کے کیبن پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 32 سالہ سہیل عرف مستانہ، 35 سالہ توصیف اور 28 سالہ آصف شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں سہیل عرف مستانہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ سہیل کی اچانک موت کی اطلاع اس کے والد سبحان پر بجلی بن کر گری اور انھیں دل کا جان لیوا دورہ پڑگیا جنھیں فوری طور پر انتہائی تشویشناک حالت میں قریب ہی واقع اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ بھی خالق حقیقی سے جا ملے، جواں سال بیٹے اور شوہر کی موت کی وجہ سے سہیل کی والدہ بھی سکتے کی کیفیت میں ہے۔ ایک ہی گھر میں دو لاشیں پہنچنے پر پورا علاقے میں سوگ کی فضا طاری ہے اور کاروبار زندگی مکمل طور پر بند ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک برس سے کراچی میں ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہیں اور اس میں ہزاروں ملزمان کی گرفتاری کے دعوے بھی کئے گئے ہیں لیکن صورتحال یہ ہے کہ قاتل ہر روز کئی گھروں کے چشم و چراغ بجھا کر آسانی سے فرار ہوجاتے ہیں اور نتیجے میں عوام کو مختلف پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…