جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

چیف الیکشن کمشنرکا تقر ر، اٹارنی جنرل نے 5 دسمبر تک کی یقین دہانی کرا دی

datetime 2  دسمبر‬‮  2014 |

اسلا م آباد۔۔۔۔ سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر تقرر کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے 5 دسمبر تک عہدے پر تقرری کی یقین دہانی کرادی جس کے بعد سماعت 5 دسمبر تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے چیف الیکشن کمشنر تقرر کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے سنجیدہ کوششیں کی جارہی ہیں اور نتائج کے قریب ہیں جب کہ اس حوالے سے گزشتہ روز وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان اہم ملاقات بھی ہوئی ہے تاہم امید ہے کہ 5 دسمبر تک عہدے پر تقرری کردی جائے گی۔
چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر 5 دسمبر تک تقرری نہ کی گئی تو وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو نوٹس جاری کرنے کا جائزہ لیں گے جببکہ قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے لئے پہلے ہی حکم دے چکے ہیں۔ عدالت نے مختصر سماعت کے بعد کیس کی ا?ئندہ سماعت 5 دسمبر تک کے لئے ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…