ہفتہ‬‮ ، 06 جون‬‮ 2026 

عمران خان کا ایک اور بیان غلط ثابت، کپتان ایک نئی مشکل میں پھنس گئے

datetime 1  دسمبر‬‮  2014 |

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نےگزشتہ4عام انتخابات میں چھپنےوالے اضافی بیلٹ پیپروں کی تفصیلات جاری کردیں۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے مسلسل تنقید کے بعد انتخابات 2013 سمیت چار عام انتخابات میں چھپنے والے بیلٹ پیپروں کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق 2013 کے انتخابات میں 93 لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اضافی بیلٹ پیپروں کی چھپائی معمول کا حصہ ہے اور چھاپے گئے تمام بیلٹ پیپروں کا مکمل ریکارڈ موجود ہے جس کے مطابق1997 کے انتخابات میں 83 لاکھ 40 ہزار، 2002 میں 94 لاکھ اور 2008میں 90 لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ بیلٹ پیپرز کی اضافی چھپائی کوئی نئی بات نہیں کیوں کہ یہ معمول کے مطابق ہوئی ہے جس کا تمام ریکارڈ دستیاب ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے 55 لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز چھاپ کر مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو انتخابات 2013 میں کامیاب کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…