اسلام آباد۔۔۔۔ قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کال پر پاکستان بند نہیں ہوگا تاہم حکومت کو مذاکرات کرنے پڑیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت اور عمران خان دونوں ریاست کو نقصان پہنچانے پر تلے ہوئے ہیں، مسئلے کا سیاسی حل نکالا جانا چاہئے، تحریک انصاف سے مذاکرات نہ کرنے کا حکومتی بیان غلط ہے۔ عمران خان کی کال پر پاکستان بند نہیں ہوگا تاہم حکومت کو مذاکرات کرنے پڑیں گے۔ اگر حکومت عمران خان کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گی تو اپنے لئے گڑھا کھودے گی۔قائدِ حزبِ اختلاف کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کے لئے جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز واحد امیدوار رہ گئے ہیں جن پر کسی نے اعتراض نہیں کیا لیکن تحریک انصاف تاحال جسٹس ریٹائرڈ ناصراسلم زاہد کے نام پر ڈٹی ہوئی ہے، امید ہے کہ آج چیف الیکشن کمشنر کے نام پر اتفاق ہوجائے گا۔
عمران خان کی کال پر پاکستان بند نہیں ہوگا، خورشید شاہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
-
معروف ریسلر ، ریسلنگ کے دوران چل بسے
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ، کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت
-
پنجاب میں طلبا کی ای بائیکس کی تصدیق کا نیا طریقہ کار مقرر
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان
-
26 اور 27 ستمبر کو موبائل سروس بند، اہم شہروں کے نام سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا اسلام آباد مارچ کا لائحمہ عمل تبدیل کرنے کا فیصلہ، پارٹی میں اختلاف
-
فون پر ڈیلیٹ شدہ میسجز بھی پڑھنا اب ممکن، نئی سیٹنگ سامنے آ گئی



















































