جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

کیا نواز شریف کو کنٹرول کرنے والے آصف علی زرداری ہیں؟ خود ہی بیان میں کہہ ڈالا!۔

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے نوازشریف تب ہی گریں گے جب ہم انہیں گرائیں گے جبکہ انہیں میرے عزیز ہم وطںوں والوں سے بہتر سمجھتا ہوں۔

لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نےکہا کہ بھیڑیے نے اسلام آباد میں خیمے لگا رکھے ہیں اور  شہر کو آلودہ کر رکھا ہے، آج کی سیاست میں بہت بھولے بھٹکے بچے ہیں،عمران خان عالمی سیاست کو بھی نہیں سمجھتے جب کہ  ان کی سیاست امپائرکی انگلی کے زورپرچلتی نظرآتی ہے، ایسی صورتحال میں سیاستدانوں کو سنبھل کرچلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست اس طرح نہیں کی جاتی، عمران خان اور ہماری سیاست میں بہت فرق ہے، ان کی چھوٹی اورہماری سوچ آگےکی ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کپتان کو بولنگ کرانے دیں ہمیں کوئی جلدی نہیں، نوازشریف جائیں تو عمران خان کی پچ پر کیوں جائیں، وہ تب ہی گریں گے جب ہم انہیں گرائیں گے جبکہ  4 ماہ کے ٹی وی ڈرامے سے متاثر ہوکر جمہوریت کو گرانا نہیں چاہتے کیونکہ اگر  جمہوریت کی کشتی ڈوب گئی تو ’’میرے عزیز ہم وطنوں‘‘ کہنے والا آجائے گا اور نواز شریف کو عزیز ہم وطنوں سے بہتر سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی طاقت سے ہمیں کوئی نہیں ہٹا سکا جبکہ یہ پہلی بار نہیں کہ دیگر جماعتوں نے وزن اپنی طرف کرنے کی کوشش کی ہے، میرے دور حکومت میں بھی پنجاب کے دوستوں نے مجھے تنگ کیا۔



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…