اسلام آباد۔۔۔۔ وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ میڈیا پر اشتہاری مہم کا مقصد تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور ان کے غیر قانونی دھرنے کو بے نقاب کرنا ہے۔ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کا دھرنا آئین اور پارلیمنٹ کے خلاف ہے اور قوم کے ٹیکسوں کے لاکھوں روپے غیر قانونی دھرنے کی سیکیورٹی پر خرچ ہورہے ہیں، میڈیا پر اشتہارات کا مقصد عمران خان اور ان کے غیر قانونی دھرنے کو بینقاب کرنا ہے اور انہیں پتہ ہونا چاہئے کہ اشتہاری مہم کی ادائیگی حکومت نہیں کر رہی۔واضح رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف اس وقت شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے وہ ان کے خلاف اشتہاری مہم چلارہے ہیں اور اس مد میں قوم کے خزانے سے یومیہ 3 کروڑ روپے خرچ کررہے ہیں۔
اشتہاری مہم کا مقصد تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو بے نقاب کرناہے پرو یز رشید
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































