لاہور۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ 4 ماہ کے ٹی وی ڈرامے سے متاثر ہوکر جمہوریت کو گرانا نہیں چاہتے جب کہ نوازشریف کو میرے عزیز ہم وطنوں والوں سے بہتر سمجھتا ہوں۔لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹے کے یوم تاسیس کے حوالے سے پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ بھیڑیے نے اسلام آباد میں خیمے لگا رکھے ہیں، عمران خان نے وفاقی دارالحکومت کو آلودہ کررکھاہے اور ایسی صورتحال میں سیاستدانوں کو سنبھل سنبھل کر چلنا ہوگا۔ عمران خان عالمی سیاست کو نہیں سمجھتے جب کہ ان کی سیاست امپائرکی انگلی کیزورپرچلتی نظرآتی ہے اور اس طرح سیاست نہیں کی جاتی۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ہماری سیاست میں بہت فرق ہے، ان کی چھوٹی اورہماری سوچ آگیکی ہے۔ کپتان کو بولنگ کرانے دیں ہمیں کوئی جلدی نہیں، 4 ماہ کے ٹی وی ڈرامے سے متاثر ہوکر جمہوریت کو گرانا نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی کشتی ڈوب گئی تو ’’میرے عزیز ہم وطنوں‘‘ کہنے والا آجائے گا اور وہ نواز شریف کو عزیز ہم وطنوں سے بہتر سمجھتے ہیں جب کہ ان کے اپنے دور حکومت میں بھی پنجاب کے دوستوں نے انہیں تنگ کیا تھا۔
بھیڑیے نے اسلام آباد میں خیمے لگا رکھے ہیں سنبھل سنبھل کر چلنا ہوگا ، زرداری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































