اسلام آباد۔۔۔۔ اسلام آباد کے نئے ائیر پورٹ کی جھلک دیکھی ہے آپ نے ،بھلا دیکھیں تو آپ ایک مرتبہ تو انگلیاں دانتوں میں دبا لیں گے کہ ایسا پاکستان میں بھی ممکن ہے جی ہاں 2016 میں مکمل ہونے والے اسلام ا باد ائیر پورٹ کی آن بان دیکھ کر دنیا حیران رہ جائے گی یہ دنیا کا بہترین ائیرپورٹ ہو گا۔ اسلام ا باد کا نیا ائیرپورٹ فتح جنگ کے نزدیک تعمیر کیا جا رہا ہے۔ فرانسیسی کمپنی کے ڈیزائن سے سجا، 32 ایکڑ پر پھیلا یہ خوبصورت ائیرپورٹ تعمیر ہوتے ہی نہ صرف دارالحکومت اسلام ا باد بلکہ پاکستان کیلئے دنیا بھر میں نیک نامی کا سبب بنے گا۔ اس شاندار ائیرپورٹ میں پیسنجر ٹرمینل بلڈنگ، رن وے ، ٹیکسی وے اور دنیا کے بڑے بڑے جہازوں کے اترنے کی سہولت موجود ہو گی۔ جدید ترین ائیرپورٹ پر ائیر بس اے 380 جیسے مسافر طیارے بھی لینڈ کر سکیں گے جن کیلئے وسیع رن وے اور جدید کنٹرول ٹاور ضروری ہوتا ہے۔ یہ ائیرپورٹ انٹرنیشنل حب کے طور پر دنیا بھر کی فضائی کمپنیوں کو ایوی ایشن کی تمام سہولتیں فراہم کرے گا۔ ائر پورٹ پر سالانہ 90 لاکھ مسافروں کی ا مدورفت کی سہولت موجود ہو گی جسے رفتہ رفتہ بڑھا دیا جائے گا۔ یہ ائیرپورٹ تین مراحل میں مکمل ہو گا پہلا مرحلہ اگلے سال ، دوسرا 2019 میں جبکہ تیسرا 2024 میں مکمل ہو گا جس کے بعد یہاں ا نے والے مسافروں کی تعداد ڈھائی کروڑ تک جا پہنچے گی۔ ائیر پورٹ پر ڈیوٹی فری شاپس، ہوٹل ، کنونشن سنٹر، ائیر مالز، بزنس سنٹرز، فوڈ کورٹس کے ساتھ ساتھ کئی تفریحی سرگرمیاں موجود ہوں گی۔ ۔
انگلیاں دانتوں میں دبا لیں گے آپ کہ ایسا پاکستان میں بھی ممکن ہے ، یہ جاننے کیلئے کلک کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































