اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں شاندار کارکردگی ،690 رنز بنا کر آؤٹ

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
شارجہ۔۔۔۔ تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 690 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے جب کہ کیویز کو گرین شرٹس پر 339 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 690 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔ چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو مارک کریگ 34 اور ایش سوڈھی صفر پر بیٹنگ کر رہے تھے، مارک کریگ 65 رنز بنا کر محمد حفیظ کا شکار بنے جب کہ ایش سوڈھی 22 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ اور محمد طلحہ نے 4،4 جب کہ محمد حفیظ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ شارجہ ٹیسٹ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 351 رنز بنائے تھے جس میں محمد حفیظ کے شاندار 197 رنز شامل تھے جب کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک کریگ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کا شکار کیا تھا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں کپتان برینڈن میک کولم نے شاندار ڈبل سنچری جب کہ کین ولیمسن نے 192 رنز بنائے۔



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…