کراچی۔۔۔۔سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو چینی کی قیمت مقرر کرنے کے لئے مزید 2 دن کی مہلت دیتے ہوئے شوگر ملز مالکان کو یکم دسمبر سے گنے کی کرشنگ شروع کا حکم دیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں بنچ نے گنیکی کرشنگ اورچینی کی قیمت سیمتعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزاروں نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ سندھ میں گنا فی من 182 روپے کردیا گیا ہے جس کے بعد چینی کی قیمت فی کلو 60 سے 70 روپے ہونی چاہیے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل سلمان طالب کا عدالت میں کہنا تھا کہ گنیکی کرشنگ نہ ہونیکیباعث کسانوں کانقصان ہورہا ہے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حکم دیا کہ چیف سیکریٹری سندھ ہفتیکو شوگر مل مالکان،آبادگار اور دیگر کے ساتھ بیٹھ کر چینی کی قیمت کا تعین کریں اور اس حوالے سے یکم دسمبر تک قیمت مقرر کرکے عدالت کو ا?گاہ کیا جائے۔ عدالت کا اپنے حکم میں مزید کہنا تھا کہ چیف سیکریٹری کی سرکردگی میں تعین کردہ چینی کی قیمت کی سمری وزیراعلیٰ سندھ فوری طور پر منظورکریں اور شوگر ملز مالکان یکم دسمبر سے گنے کی کرشنگ کا عمل شروع کردیں۔
سندھ حکومت کو چینی کی قیمت مقرر کرنے کے لئے مزید 2 دن کی مہلت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا















































