بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

عامر کی واپسی سے پہلے ہی کرکٹ کی دنیا میں کھلبلی مچ گئی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
لاہور۔۔۔۔ اسپاٹ فکسر عامر کی واپسی کا سن کر ابھی سے ہی قومی کرکٹ ٹیم میں بے چینی پھیل گئی۔
پلیئرز نے پیسرکو ناپسندیدہ قرار دیدیا، چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ ڈریسنگ روم میں فاسٹ بولر کے بارے میں چہ مگوئیاں ہورہی ہیں،کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں نہیں کریں گے،انھوں نے ورلڈکپ میں ٹیم منیجر کا عہدہ پانے کیلیے نوید اکرم چیمہ کو مضبوط امیدوار قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہریار خان نے انکشاف کیاکہ قومی ٹیم کے چند کھلاڑی اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر کے ساتھ کھیلنے کو تیار نہیں ہیں،ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پیسر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے سابق کرکٹرز کی باتوں میں وزن ہے، دوسری جانب ڈریسنگ روم سے بھی ان کی مخالفت میں ا?وازیں اٹھ رہی ہیں کہ پلیئرز خوش دلی سے محمد عامر کے ساتھ کھیلنے کو تیار نہیں ہونگے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اس معاملے میں بھی کوئی جلد بازی نہیں کرنا چاہتے، ابھی تو ا ئی سی سی کے ترمیم شدہ قانوں کے مطابق پیسر کو پابندی ختم ہونے سے کچھ عرصہ قبل ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت کیلیے کارروائی شروع کی ہے، دیکھنا ہو گاکہ کونسل اس ضمن میں کیا فیصلہ کرتی ہے۔عامر کو انٹرنیشنل میچز میں شرکت کا موقع دینے کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ اس وقت چیف سیکریٹری پنجاب کے طور پر کام کرنے والے نوید اکرم چیمہ ورلڈ کپ میں ٹیم منیجر کے عہدہ کیلیے اولین انتخاب ہیں، البتہ حکومت چاہتی ہے کہ وہ پہلی ذمہ داریاں ہی سنبھالے رکھیں، انھوں نے حکام سے مزید بات چیت کیلیے وقت مانگا ہے، اگر اجازت مل گئی تو معین خان کی جگہ ٹیم منیجر کے طور پر وہی اسکواڈ کے ہمراہ ہونگے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…