اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر پیاری مریم کے انتقال کی خبر سامنے آئی ہے، جنہیں مبینہ طور پر بچے کی پیدائش کے بعد پیدا ہونے والی طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دکھ بھرے واقعے کی تصدیق ان کے شوہر نے کی۔خاندانی ذرائع کے مطابق، زچگی کے بعد مریم کی طبی حالت اچانک خراب ہو گئی تھی اور تمام تر کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا۔ اہلِ خانہ اس صدمے سے گزر رہے ہیں اور شدید غم میں مبتلا ہیں۔
مرحومہ کے شوہر نے عوام اور میڈیا سے گزارش کی ہے کہ اس کڑے وقت میں خاندان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے اور انہیں سوگ منانے کے لیے وقت دیا جائے۔پیاری مریم اپنی خوش اخلاقی، مثبت طرزِ گفتگو اور تخلیقی مواد کی بدولت سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر مقبول تھیں۔ ان کے انتقال کی خبر سن کر مداحوں نے مختلف پلیٹ فارمز پر افسوس اور دلی دکھ کا اظہار کیا ہے، اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
















































