اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) گزشتہ روز اسلام آباد میں لگژری گاڑی کی ٹکر سے دو لڑکیوں کی موت ہو گئی جس کے بعد کم عمر ڈرائیور کی شناخت ابو ذر کے نام سے ہوئی جو اس وقت موبائل پر ویڈیو بنا رہا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ حادثے سے چند لمحے قبل وہ سنیپ چیٹ پر ویڈیو بنا رہا تھا، تاہم حادثے کے بعد اس نے اپنا موبائل فون پھینک دیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ موبائل فون کو تلاش کر کے مبینہ ویڈیو کو چیک کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میں پیش آنے والے حادثے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف کے بیٹے ابوذر کی مبینہ اوور اسپِیڈ لینڈ کروزر کی ڈرائیونگ سے 2 نوجوان لڑکیاں جاں بحق ہو گئیں تھیں۔















































