اتوار‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2024 

ابوظہبی ٹیسٹ،نیوزی لینڈ پر پاکستان کی برتری 400 رنز سے بڑھ گئی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی ۔۔۔ ۔ابوظہبی ٹیسٹ میں کھیل کے چوتھے روز نیوزی لینڈ پر پاکستان کی برتری 400 رنز سے بڑھ گئی ہے۔اس وقت محمد حفیظ اور یونس خان کریز پر موجود ہیں۔ محمد حفیظ نے دوسری اننگز میں بھی نصف سنچری سکور کر لی ہے۔توقع ہے کہ پاکستان نیوزی لینڈ کو 500 رنز کے قریب ٹارگٹ دینے کے بعد ڈیکلیئر کر دے گا تاکہ اس کے پاس نیوزی لینڈ کو آخری اننگز میں آؤٹ کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ وقت ہو۔چوتھے اب تک پاکستان کی ایک وکٹ گری ہے۔ اظہر علی کو سودی نے 23 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا تھا۔تیسرے دن کے اختتام پر دونوں نے بالترتیب نو اور پانچ رنز بنائے تھے اس طرح پاکستان کی نیوزی لینڈ پر مجموعی برتری 319 رنز ہو گئی تھی اور دوسری اننگز میں اس کی تمام وکٹیں باقی ہیں سر میں چوٹ آنے کی وجہ سے پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے احمد شہزاد اوپننگ کے لیے نہ آ سکے اور ان کی جگہ اظہر علی آئے۔اس سے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان کی پہلی اننگز566 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 262 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔اس طرح پاکستان کو نیوزی لینڈ پر پہلی اننگز میں 304 رنز کی وسیع برتری حاصل ہوئی۔پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے نیوزی لینڈ کو فالو آن نہ کراتے ہوئے 304 رنز کی برتری سے دوسری اننگ کا آغاز کر دیا۔نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹام لیتھم اپنی ٹیم کے ٹاپ سکورر رہے اور وہ 13 چوکوں کی مدد سے سنچری بنانے کے بعد راحت علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔انھوں نے واٹلنگ کے ساتھ مل کر چھٹی وکٹ کے لیے 65 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔نیوزی لینڈ کے اوپنر لیتھم نے پاکستانی بولرز کے سامنے مزاحمت پیش کی اور سنچری سکور کیپاکستان کی جانب سے راحت علی نے چار جبکہ ذولفقار بابر نے تین وکٹیں لیں ایک ایک وکٹ محمد حفیظ اور یاسر شاہ کے حصے میں آئی جبکہ نیوزی لینڈ کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔اس سے قبل پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 566 رنز بناکر پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد، یونس خان اور کپتان مصباح الحق نے سنچریاں سکور کی تھیں۔



کالم



سٹارٹ اِٹ نائو


ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…

لالچ کے گھوڑے

بادشاہ خوش نہیں تھا‘ وہ خوش رہنا چاہتا تھااور…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟(آخری حصہ)

میں یہاں آپ کو ایک اور حقیقت بھی بتاتا چلوں‘…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟

جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016ء کو آرمی چیف…

سپیشل ٹیلنٹ یونٹ

نیویارک کے مہنگے اور پوش علاقے مین ہیٹن میں پارسنز…

شاہد صدیق قتل کیس

شاہد صدیق لاہور کے ارب پتی بزنس مین اور سیاسی…