خیبرایجنسی۔۔۔۔خیبرایجنسی میں کالعدم لشکر اسلام کے ترجمان نے دو کمانڈروں سمیت ہتھیار ڈال دئیے ، جماعت الاحرار کے کمانڈر جنداللہ کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔کالعدم لشکر اسلام کے امیر منگل باغ نے سیف اللہ کو چند روز پہلے تنظیم کا مرکزی ترجمان مقرر کیا تھا تاہم سیف اللہ نے ہتھیار ڈال کر خود کو سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا۔ ہتھیار ڈالنے والوں میں کمانڈر الیاس اور کمانڈر واجد بھی شامل ہیں۔ خیبرایجنسی میں جاری ا?پریشن خیبر ون کے دوران اب تک سو سے زائد شدت پسندوں نے ہتھیار ڈالے ہیں۔ دوسری جانب سیکورٹی فورسز کی بمباری میں جماعت الاحرار کے کمانڈر جنداللہ کی ہلاکت کی تصدیق بھی ہو گئی ہے۔ جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان کے مطابق کمانڈر جنداللہ گزشتہ شب ہونے والی بمباری میں ہلاک ہو گیا ہے۔
کالعدم لشکر اسلام کے ترجمان نے دو کمانڈروں سمیت ہتھیار ڈال دئیے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا
-
تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان
-
موسم سرما کی شدت میں اضافے پر تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل، نوٹی فکیشن جاری
-
سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ
-
برمنگھم میں آسمان گلابی ہوگیا، لوگ خوفزدہ، وجہ سامنے آگئی
-
ٹرمپ نے چین اور روس کو بڑی’’پیشکش‘‘ کر دی
-
پولیس افسر کے ہاتھوں بیوی کا قتل، عینی شاہد بیٹی کے تہلکہ خیز انکشافات
-
پنجاب حکومت کابیرون ملک نوکری کے خواہشمند نوجوانوں کے لئے بڑااعلان
-
گوجرانوالہ ؛سوشل میڈیا پر وائرل غیر اخلاقی ویڈیو (عمیری) میں ملوث خاتون گرفتار،مقدمہ درج
-
بچوں کے لیے استعمال ہونے والے سیرپ پر فوری پابندی عائد
-
شدید سردی ،والدین نےسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کا مطالبہ کر دیا
-
پاکستان نیوی کا زمین سے فضا تک مار کرنیوالے ایل وائی 80 میزائل کا تجربہ
-
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی چھٹیوں میں اضافہ کردیا
-
آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکس ویل نے بھی آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کردیا















































