منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کوئی آنے والا ہےمیدان میں واپس، مگر یہ کیسے ممکن ہوا؟ کلک کرکے ملاحظہ فرمایں

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بئی: سزا یافتہ پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کی دوبارہ کرکٹ میں جلد واپسی کے امکانات روشن ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے کل دبئی میں ہونے والے اجلاس  کے دوران آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ پر نظرثانی کا امکان ہے جس کے مطابق سزا یافتہ کھلاڑی اپنی سزا کے دوران کم سے کم ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکیں گے جب کہ اس حوالے سے ایگزیکٹو کمیٹی پہلے ہی اپنی سفارشات بورڈ کو دے چکی ہے جسے رسمی طور پر منظور کرلیا جائے گا۔

آئی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے بعد سب سے زیادہ فائدہ پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف کو ہوگا جو اپنی سزا کا زیادہ حصہ گزار چکے ہیں جب کہ نئے قانون کی منظوری کے بعد تمام کھلاڑی سزا کی مخصوص مدت کے بعد ڈومیسٹک میچز کھیل سکیں گے تاہم اس حوالے سے واضح نہیں کیا گیا کہ سزا یافتہ کھلاڑی کتنے عرصے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے گزشتہ سال محمد عامر کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی اپیل پر ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دیتے ہوئے آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ اور اینٹی کرپشن کوڈ پر نظرثانی کی درخواست کی ہے جسے حتمی طور پر کل ہونے والے آئی سی سی بورڈ کے اجلاس میں منظور کئے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…