اتوار‬‮ ، 07 دسمبر‬‮ 2025 

جامع مذاکرات کی بحالی کیلئے بھارت کی کوئی شرائط قبول نہیں۔ پاکستان

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

اسلام آباد۔۔۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سے تمام مسائل کے حل کے لئے جامع مذاکرات کا خواہاں ہے لیکن اس سلسلے میں نئی دلی حکومت کی جانب کوئی شرائط قبول نہیں کریں گے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں کوئی تفریق نہیں کی جارہی، آپریشن سے قبل افغانستان اورامریکا کو اعتماد میں لیا گیا تھا، آپریشن سے متعلق امریکی کانگریس کو پیش کی گئی رپورٹ بے بنیاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے غیر مشروط جامع مذاکرات خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لئے لازمی ہیں لیکن اس سلسلے میں نئی دلی حکومت کی کوئی بھی شرط قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما علیحدگی پسند نہیں بلکہ وہ اپنے علاقے پر بھارتی قبضہ ختم کرانے کے لئے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اس حوالے سے بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلی کا بیان ناقابل قبول ہے۔
تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف جمعے کو کل چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں جس سے دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ وزیراعظم نواز شریف دورے کے دوران چین کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے، اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ افغان صدر اشرف غنی رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے تاہم ابھی تک تاریخوں کا تعین نہیں ہوسکا۔ افغانستان جغرافیائی اعتبار سے کسی دوسرے ملک کی سرحدوں کو استعمال کئے بغیر اپنی تجارتی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتا اس لئے پاکستان نے اسے اپنی سمندری حدود تک رسائی دے رکھی ہے ، نہ ہی پاکستان اپنی سرزمین کے ذریعے بھارت اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت روکنا چاہتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…