ویانا۔۔۔..آسٹریا کے کیمیتھیاس برینڈل نے ایک گھنٹے میں اکیاون اشاریہ پچاسی کلومیڑ تک سائیکل چلانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔چوبیس سالہ میتھیاس برینڈل نے سوئزرلینڈ میں قائم ورلڈ سائیکلنگ سینٹر میں ایک گھنٹے کے دوران اکیاون اشاریہ پچاسی کلومیڑ تک سائیکل چلانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔اس سے قبل جرمن سائیکلسٹ Jens Voigt’s نے رواں برس 18 ستمبر کو ایک گھنٹے میں اکیاون اشاریہ گیارہ کلومیٹر تک سائیکل چلانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔