بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم نے آئی سی سی کی صدارت کے لئے نجم سیٹھی کے نام کی منظوری دے دی

datetime 30  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور۔۔۔۔ وزیراعظم نواز شریف نے آئی سی سی کی صدارت کے لئے نجم سیٹھی کے نام کی منظوری دے دی جو آئندہ برس ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان اور گورننگ بورڈ نے آئی سی سی کے آئندہ صدر کے لئے نجم سیٹھی کا نام تجویز کیا تھا۔ پی سی بی کے پیٹرن چیف وزیر اعظم نواز شریف نے ان کے نام کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد 10 نومبر کو آئی سی سی کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں نجم سیٹھی کے نام کی حتمی منظوری دی جائے گی۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد نجم سیٹھی آئندہ سال یکم جولائی کوایک برس کے لئے عہدہ سنبھالیں گے۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیوں کے بعد اب کونسل کے صدر کا عہدہ علامتی رہ گیا ہے اور فیصلوں کا اختیار بگ تھری یعنی بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے پاس ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…