بدھ‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2026 

بلاول میری کوئی بات نہیں مانتا۔ آصف علی زرداری پریشان

datetime 29  اکتوبر‬‮  2014 |

اسلام آباد۔۔۔۔ سابق صدرآصف علی زرداری اپنے صاحبزادے اورپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے سامنے بے بس ہوگئے۔انھوں نے اپنے قریبی دوستوں کے سامنے اعتراف کیاکہ بلاول میری کوئی بات نہیں مانتا، پیپلزپارٹی کے ذمے دارذرائع کے مطابق سابق صدرزرداری،بلاول بھٹوکی متنازع تقاریرکی وجہ سے سخت پریشان ہیں،بلاول نے بیک وقت (ن)لیگ،متحدہ قومی موومنٹ اورتحریک انصاف کوتنقیدکا نشانہ بنایاجس کی وجہ سے پیپلزپارٹی اورمتحدہ کے درمیان سندھ میں سخت کشیدگی ہے۔پیپلزپارٹی کے کئی سینئر رہنماؤں کے علاوہ بعض قریبی دوستوں نے سابق صدرسے بات کی کہ وہ بلاول کوسمجھائیں۔ بیک وقت اتنے محاذ نہ کھولے جائیں جس پرزرداری نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ آپ کو معلوم ہے کہ ’’نوجوان اولادکہا ں سنتی ہے‘‘میں نے اسے بہت سمجھایا وہ میری ایک نہیں سنتا، ذرائع کے مطابق بلاول پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے بھی اپنے والدآصف زرداری کونظراندازکرکے تمام سینئررہنماؤں کوفارغ کرکے نوجوان رہنماؤں کوآگے لانیکا فیصلہ کرچکے ہیں، زرداری نے بلاول کومشورہ دیاکہ وہ سینئراورنوجوان رہنماؤں کوایک ساتھ لیکرچلیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…