بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

با عزت طریقے سے واپس جانے دیا جائے ورنہ اسلام میں دھرنا دینگے ، آئی ڈی پیز قبائل کی گرینڈ جرگہ میں دھمکی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں ۔۔۔..بنوں میں آئی ڈی پیز قبائل کا مشترکہ گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔ جرگے سے آئی ڈی پیز مشران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو وزیرستان سے متعلق چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ با عزت طریقے سے واپسی چاہتے ہیں وہ 18 کروڑ عوام کیلیے اپنے گھر بار چھوڑ کرآج آئی ڈٰی پیز کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔اآئی ڈی پیز ہ قبائل کا مشترکہ گرینڈ جرگہ بنوں ٹاون شپ میں منعقد ہوا۔جرگے میں کثیر تعداد میں آئی ڈی پیز مشران نے شرکت کی مشران نے کہا کہ وزیرستان کیلئے ہم نے چارٹر آف ڈیمانڈ حکومت کو پیش کردیاہے۔ ہم با عزت طریقے سے واپسی مانگتے ہیں ج تک تمام قبائل متحد ہیں ہمارے قبائل کی تعداد 1 کروڑ 20 لاکھ ہے جنہوں نے 18 کروڑ عوام کیلئے قربانی دی ہے۔ اپنے گھر بار چھوڑ کر آج آئی ڈٰی پیز کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ہمارے مسائل بہت زیادہ ہیں ہمیں جو راشن دیا جا رہا ہے۔وہ جانوروں کے کھانے کا بھی نہیں ہے۔ہمیں ایف ڈی ایم اے جیسے کرپٹ محکمے کے حوالے کردیا گیا ہے۔موسم کی تبدیلی کیوجہ سے ہمیں کوئی پیکج نہیں دیا گیا ۔آپریشن کا ہمیں ٹائم فریم دیا جائے کیونکہ اس جنگ کیوجہ سے ہم 10 لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔ہمارے بچوں کی تعلیم ضائع ہورہی ہے۔ ایسا ہی آپریشن جنوبی وزیرستان میں بھی شروع کیا گیا تھا آج 7 سال ہوگئے مگر وہ آئی ڈی پیز بھی ابھی تک واپس نہ جاسکے۔ ہماری واپسی پر پہلے مشران کو وہاں کا وزٹ کرایا جائے تاکہ نقصان کا تخمینہ لگایا جاسکے کیونکہ ہم نے پاکستان کی بقا کی خاطر ہجرت کرکے آئے ہیں۔ اگر ہمارے مطالبات پر عمل نہ کیا گیا تو محرم کے بعد متحد قبائل کا لاکھوں افراد کا دھرنا پشاور اور اسلام آباد میں ہوگا،

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…