پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

مولانا فضل الرحمان عمران خان پر خوب برسے

datetime 25  اکتوبر‬‮  2014 |

 

اسلام آباد۔۔۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج عمران خان پر خوب برسے اور کہا کہ ک ہمارے جلسے میں تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم جبکہ اسلام آباد کے دھرنے میں فحاشی، عریانی اور جنسی آلودگیاں نظرآتی ہیں جہاں باجے اور باجیاں ہوتی ہیں۔ اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم آئین کی حدود میں رہتے ہوئے سیاست کررہے ہیں، کسی کے خلاف ہتھیار اٹھانا ہمارا مزاج نہیں، گزشتہ کچھ برسوں کے دوران ان پر کئی حملے ہوچکے ہیں لیکن انہیں آج تک یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کا قصور کیا ہے، ان واقعات میں ملوث افراد کون ہیں اور ان کے خلاف اب تک کیا کارروائی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی اور اسلام دشمن قوتیں پاکستان میں امن اور ترقی نہیں دیکھنا چاہتیں، پاکستان کا استحکام خطرے میں ڈالنے کے لئے ملک دشمن طاقتیں سرگرم عمل ہیں جن کا ڈٹ کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے اورقومی مفاد کے لئے تمام سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا پڑے گا۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس وقت عالمی سیاسی منظرنامے پر کئی طریقوں سے جنگ جاری ہے ان میں ایک تہذیبی یلغار بھی ہے۔ اسلامی، قومی اور وطنی روایات کو مسخ کیا جارہا ہے، نوجوان نسل کو بزرگوں سے باغی بنایا جاریا ہے، اگر کوئی ہماری نئی نسل کو بے راہ رو کرے گا تو وہ خاموش نہیں رہیں گے، اسلام آباد میں فحاشی ، عریانی اور جنسی آلودگیاں نظرآتی ہیں، ہم بھی بہن بیٹی والے ہیں اور جو کچھ اس شہر میں کیا جارہا ہے وہ کسی بھی طرح ٹھیک نہیں۔ وہ صرف گناہ کو ہی گناہ نہیں بلکہ گناہ کے مناظر کو دیکھنا بھی گناہ سمجھتے ہیں، گزشتہ روز کوئٹہ میں ہمارا جلسہ ان کے کئی جلسوں کو ملا کر بھی بڑا تھا لیکن انہیں عوام کے سامنے پیش نہیں کیا جاتا، ہمارے جلسے میں تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ہوتی ہے اور عمران خان کے جلسے میں باجے اور باجیاں ہوتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…