اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

باجوڑ میں انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور لیویز اہلکاروں کی گاڑی پر ریموٹ کنڑول بم حملہ، دو لیویز اہلکاروں سمیت تین افراد شدید زخمی

datetime 22  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باجوڑ۔۔۔۔۔۔باجوڑ ایجنسی میں انسداد پولیو ٹیمیوں کی حفاظت پر مامور لیویز اہلکاروں کی گاڑی پر ریموٹ کنڑول بم حملے میں دو لیویز اہلکاروں سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکہ سے گاڑی کو سخت نقصان پہنچا ۔حکام کے مطابق دھماکہ بدھ کے روز صبح نو بجے تحصیل ماموند کے ایک دورافتادہ علاقہ ڈبر میں اس وقت ہوا جب لیویز اہلکار ایک پرائیوٹ گاڑی میں انسداد پولیو ٹیمیوں کی حفاظت کے لیے وہاں جا رہے تھے۔ حکام کے مطابق گاڑی جب ڈبر کے ایک مقامی قبرستان کے قریب پہنچی تو نامعلوم افراد کی جانب سے سڑ ک کنارے نصب ریموٹ کنڑول بم زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار لیویز اہلکار اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے۔ دھماکہ سے پک اپ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکہ کی ا واز سنتے ہی مقامی لوگ اور امن کمیٹیوں کے رضاکار فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ انھوں نے امدادی کارروائی شروع کی ، زخمیوں کو علاج کے لیے فوری طور پر ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خار پہنچا دیا گیا۔ ابھی تک کسی نے بم دھماکہ کی زمہ داری قبول نہیں کی۔ سیکورٹی فورسز اور انتظامیہ کے حکام بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ انھوں نے علاقہ میں سرچ ا?پریشن شروع کیا ہے۔ مقای لوگوں کے مطابق حکام نے متعدد افراد کو علاقائی ذمہ داری کے قانون کے تحت گرفتار کیا ہے۔ منگل کے روز کالعدم تحریک طالبان نے ایجنسی کے مختلف علاقوں میں ایک پمفلٹ تقسیم کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو نشانہ بنائیں گے۔ پشتو زبان میں لکھے گئے پمفلٹ میں عوام سے کہا گیا تھا کہ وہ انسداد پولیو مہم کے اہلکاروں سے دور رہیں۔

1920494_788318571228423_4576465192508598064_n

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…