جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

حنیف عباسی کا عمران خان کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

datetime 21  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور این اے ۵۶ دے پاکستان تحریک انصاف کے چےئر مین عمران خان کے خلاف الیکشن لڑنے والے حنیف عباسی نے عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا ہے جس میں سابق رکن قومی اسمبلی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ تحریک انصاف کے چیرمین نے انہیں کئی مرتبہ منشیات فروش اور اسمگلر کہا جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے، عمران خان 15 روز میں معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ اور قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چوہدری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ بھی عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کر چکے ہیں ادھر ۔ ایفی ڈرین کیس کی سماعت راولپنڈی کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج محمد اختر بہادر کی سربراہی میں ہوئی، آج عدالت نے ایفی ڈرین کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کے بھائی باسط عباسی سمیت 8 ملزمان پر فرد جرم عائد کرنا تھی تاہم ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ باسط عباسی حج پر گئے ہوئے ہیں اور 3 روز بعد وطن واپس آ رہے ہیں جس پر عدالت نے بغیر کسی کارروائی کے سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…