خیبر ایجنسی: تحصیل باڑہ میں سکیورٹی فورسز نے خیبر 1 آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اکاخیل میں 9دہشت گرد مارے گئے جبکہ دس زخمی بھی ہوئے۔ پانچ سو خاندان محفوظ علاقے میں نقل مکانی کر گئے ادھر۔ خیبر ہاؤس پشاور میں ایمرجنسی کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔: سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ تمام داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے کرفیو بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی میں سپاہ، ملک دین خیل اور نالا میں سیکورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس سے عسکریت پسندوں کا ایک اہم مرکز تباہ کر دیا جبکہ علاقے میں مزید کارروائی بھی کی جا رہی ہیں۔ شدت پسندوں کے ٹھکانوں اور مراکز پر شیلنگ اور توپ خانے کا استعمال جاری ہے۔ انتظامیہ کے مطابق آ پریشن کے باعث پانچ سو خاندان محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کر چکے ہیں۔ خیبر ہاؤس پشاور میں ایمرجنسی کنڑول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی میں کارروائی دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔