منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

شوہر کی گرفتاری کے بعد اداکارہ نادیہ حسین آن لائن فراڈ کا نشانہ بن گئیں

datetime 13  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین شوہر کی گرفتاری کے بعد آن لائن فراڈ کا نشانہ بن گئیں۔ نادیہ حسین کو ایف آئی اے کا افسر بن کر فون کرنے والے شخص نے ان کے شوہر کی ضمانت پر رہائی کے لیے 3 کروڑ روپے رشوت مانگی۔ اداکارہ نادیہ حسین نے فراڈ فون کال کا سارا معاملہ سوشل میڈیا اکانٹ پر شیئر کردیا۔ نادیہ حسین نے دعوی کیا ہے کہ مالی فراڈ کے الزام میں گرفتار ان کے شوہر کی ضمانت کیلئے ایف آئی اے افسر نے بھاری رشوت طلب کی ہے۔

فراڈ کال کرنے والے کا نادیہ حسین سے کہنا تھا کہ آپ کے شوہر عاطف محمد خان نے تمام معاملات طے پاگئے ہیں، آپ رقم منتقل کردیں۔کال کرنے والے نے نادیہ حسین کو ڈرانے کی کوشش کی بھی کی۔کالر نے نادیہ سے یہ بھی کہا کہ یہ بات آپ کے اور میرے درمیان رہنی چاہیے۔دوسری جانب ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش جاری ہے۔ نادیہ حسین کو فون کرکے رقم مانگنے والے شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ یاد رہے کہ اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف حسین 54کروڑ روپے کی خورد برد کے الزام میں ایف آئی اے کی حراست میں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…