بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

جھکوں گا نہ ہی بکوں گا ،معروف صحافی واینکر 20 سال بعد مستعفی

datetime 29  جنوری‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)امریکہ میں حکومت کی تبدیلی کے بعد سی این این کے سینئر صحافی جِم اکوسٹا مستعفیامریکہ میں نئی حکومت کے آتے ہی معروف صحافی اور سی این این کے سینئر اینکر جِم اکوسٹا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

اکوسٹا، جو گزشتہ 18 سال سے سی این این کے ساتھ وابستہ تھے، نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے جھکنے سے انکار کرتے ہوئے ادارہ چھوڑنے کا اعلان کیا۔اپنے الوداعی پیغام میں جِم اکوسٹا نے کہا، “آمریت کے آگے جھکنے کا کوئی مناسب وقت نہیں ہوتا۔ جھوٹ اور خوف کے خلاف ڈٹے رہیں، سچائی اور امید کو تھامے رکھیں۔”ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد سی این این انتظامیہ نے اکوسٹا کے پروگرام کا وقت دن سے رات میں منتقل کر دیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد انہوں نے بالآخر چینل چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اکوسٹا کے استعفے پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے “اچھی خبر” قرار دیا اور کہا کہ یہ ان کے لیے خوشی کا لمحہ ہے۔جِم اکوسٹا اور ٹرمپ کے درمیان کئی مواقع پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، خاص طور پر وائٹ ہاؤس کی پریس بریفنگز میں، جہاں اکوسٹا اکثر ٹرمپ کی پالیسیوں اور بیانات پر سخت سوالات کرتے رہے۔ ان ہی تنازعات کی وجہ سے وہ میڈیا اور عوام کی توجہ کا مرکز بھی بنتے رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…