منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

متھیرا بغیر اجازت بنائی گئی ویڈیو شیئر کرنے پر چاہت فتح علی خان پر پھٹ پڑیں

datetime 27  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)معروف ماڈل اور اداکارہ متھیرا نے بغیر اجازت وڈیو بنانے اور اسے شیئر کرنے پر سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان پر سخت تنقید کی ہے۔متھیرا کا کہنا ہے کہ ان کی بے باکی کو غلط انداز میں لینا یا ان کی ذاتی حدوں کو پار کرنا ناقابل قبول ہے۔متھیرا نے وضاحت کی کہ یہ وائرل وڈیو ان کے شو کے کیمروں سے نہیں بلکہ چاہت فتح علی خان کی جانب سے عجیب اینگل سے بنائی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ مہمانوں کو ہمیشہ عزت دیتی ہیں لیکن چاہت نے ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔

انہوں نے کہا، بولڈ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی بھی مجھے گلے لگائے یا پشت پر ہاتھ رکھے۔ یہ سب حد سے تجاوز ہے، اور ایک باشعور انسان ایسی حرکت نہیں کرے گا۔اداکارہ نے بتایا کہ چاہت فتح علی خان نے وڈیو ہٹانے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ابھی تک نہ وڈیو ہٹائی گئی ہے اور نہ معافی مانگی گئی۔متھیرا نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ شہرت کے لیے ایسی حرکات کرتے ہیں، جو کہ بہت افسوسناک ہے۔انہوں نے اپنے مداحوں کو متنبہ کیا کہ وہ انہیں نہ گلے لگانے کی کوشش کریں اور نہ ہی ہاتھ ملانے کی، کیونکہ ان کی ذاتی حدود ہیں جن کا احترام ضروری ہے۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…